۱۳ مهر ۱۴۰۳ |۳۰ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Oct 4, 2024
تصاویر / دیدار جمعی از متولیان موقوفات حوزوی با آیت الله اعرافی

حوزہ/ حوزہ ہائے علمیہ پورے خلوص کے ساتھ ملک کے غیور ذمہ داران، مجاہد سپاہ پاسداران اور فوج کے کمانڈرز اور مسلح افواج کا شکریہ ادا کرتا ہے اور ان کی جانب سے اسلامی جمہوریہ اور محاذِ مقاومت کے دفاع کو بین الاقوامی اصول، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے مطابق سمجھتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ ہائے علمیہ کی جانب سے رہبر معظم انقلاب اور سپاہ، فوج اور مسلح افواج کے مجاہد اور سربلند کمانڈرز کی حمایت اور قدردانی کا بیان، جو آیت اللہ اعرافی کی جانب سے جاری ہوا ہے، درج ذیل ہے:

بسم اللہ قاصم الجبارین و مبیر الظالمین

"انا من المجرمین منتقمون"

سپاہ اور بہادر اسلامی فوج کے شجاعانہ، منصفانہ، اور دلیرانہ حملے کی خبر، جو رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای دام ظلہ العالی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حدود کی خلاف ورزی اور فلسطین و لبنان کی مظلوم قوم پر ظلم کے جواب میں ظالم، بے شرم اور بدنام صہیونی حکومت کے خلاف کیا گیا، نے دنیا بھر کے آزادگان اور مسلمانوں، اور مقاومتی محاذ کے دلوں میں موجود غم و غصے کو خوشی اور فخر میں بدل دیا، جو مقاومتی محاذ کے رہنما، شہید سید حسن نصر اللہ کی شہادت کے غم سے دوچار تھے۔

حوزہ ہائے علمیہ پورے اخلاص کے ساتھ ملک کے غیرت مند ذمہ داران، مجاہد اور سربلند سپاہ، فوج اور مسلح افواج کے کمانڈرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ اور جبهہ مقاومت کے دفاع کو بین الاقوامی اصولوں، شرعی، عقلی اور انسانی معیاروں کے مطابق جانتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

ایران کی پوری معزز قوم، علما، فضلاء، نوجوان، خواتین اور مرد اس بات کا پختہ مطالبہ کرتے ہیں کہ صہیونی حکومت اور اس کے پشت پناہ مجرم حکمرانوں کی کسی بھی دھمکی یا حملے کا سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے۔

"ولینصرن الله من ینصره ان الله لقوی عزیز"

علیرضا اعرافی

سربراہ حوزہ علمیہ ایران 

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .